انویسٹر رلیشن‘ – آئی آرکی پالیسی

مقصد

سیکورٹی تجزیہ کاروں، شیئرہولڈرز اور متوقع سرمایہ کاروں کے ساتھ کمپنی کی سابقہ کارکردگی اور مستقبل کے رجحانات کے بارے میں متحرک اور بلا تکلّف بات چیت جاری رکھنا۔

پالیسی اسٹیٹمنٹ

آئی ایم سی کا عزم ہے کہ کسی مخصوص سرمایہ کار یا تجزیہ کار کی حمایت کے بغیر کمپنی کی معلومات کا منصفانہ اظہار کیا جائے۔ ادارے کی کوشش ہے کہ موجودہ اور متوقع شیئرہولڈرز کو درست معلومات فراہم کی جائے جو آئی ایم سی کی ایکوٹی میں سرمایہ کاری کرنے سے متعلق معقول اور آگاہ فیصلے کرنے کے لئے ضروری ہے۔

ہماری آئی آر پالیسی میں:

(i) کمپنی سے متعلق مواد ، غیر سرکاری معلومات کے خاص طور پر اظہار کو ممنوع قرار دیا گیا ہے،

(ii) ایسے اظہار کے سدِ باب کے طریقے بیان کئے گئے ہیں، اور

(iii) آئی ایم سی سے متعلق ضروری معلومات کی وسیع، عوامی تقسیم کا طریقہ واضح کیا گیا ہے۔

آئی ایم سی ہمیشہ کلیدی کاروباری اور آپریٹنگ حکمتِ عملیوں سے متعلق رازداری کی کمپنی کی ضرورت ،اور غیر سرکاری آمدنی کی راہنمائی سے متعلق ایس ای سی پی کی ہدایت کا تحفظ کرے گی۔

آئی آر پالیسی سے متعلق راہنما اُصول

* ڈسکلوژر کا عمل

آئی ایم سی ڈسکلوژر سے متعلق اپنے متوقع طریقِ کاراور ’ایس ای سی پی‘ کے قواعد و ضوابط کی تعمیل کے اظہار کے لئے پر آئی آر پالیسی پوسٹ کر ے گی۔ .

* رابطے کے ذرائع

چیف ایگزیکٹو آفیسر یا ڈائریکٹر فنانس یا ڈائریکٹر کارپوریٹ پلاننگ وہ بنیادی ذرائع ہوں گے جو کمپنی کی جانب سے تجزیہ کاروں، سیکورٹیز مارکیٹ پروفیشنلز، ادارہ جاتی سرمایہ کاروں، اور کمپنی کے اہم حصص داروں سے رابطے میں رہیں گے۔

آئی ایم سی آمدنی کی معلومات کے اجراء کے لئے اسٹاک ایکسچینج کے ضابطے کے مطابق سہ ماہی بنیادوں پر مندرجہ ذیل طریقہ اختیار کرے گی: بورڈ آف ڈائریکٹرز اکا ؤنٹس کے جائزے کی تاریخ کا اعلان کریں گے اور کمپنی کی ویب سائٹ پر اس تاریخ کو پوسٹ کریں گے، پھر اُس تاریخ پر اکاؤنٹس کا جائزہ لیں گے اور اس کے فورًا بعد آمدنی کی معلومات ریلیز کردی جائے گی۔اس کے بعد ایک اینالسٹ بریفنگ ہوگی جس کی تاریخ اور مقام کی معلومات ویب سائٹ پر پوسٹ کی جائے گی اور کراچی اسٹاک ایکسچینج کو اس سے مطلع کیا جائے گا۔

* اینالسٹ آمدنی کے ماڈلز اور رپورٹس

آئی ایم سی متوقع آمدنی کی پیش گوئی کا اظہار نہیں کرے گی اور تجزیہ کاروں کو آمدنی کے تخمینے وضع کرنے میں تفصیلی راہنمائی فراہم نہیں کرے گی۔

آئی ایم میں سی سہ ماہی / سالانہ آمدنی کو حتمی شکل دینے کے دوران ’’کلوزڈ پیریئڈ‘‘ کا نفاذ متوقع ہے جس دوران کمپنی اپنی مالی کارکردگی یا موجودہ کاروباری سرگرمیوں سے متعلق انفرادی یا مشترکہ گفتگو میں مزید حصہ نہیں لے گی ۔ اس مدّت کا دورانیہ ویب سائٹ پر پوسٹ کیا جائے گا۔

* مارکیٹ کی افواہوں پر ردِ عمل

عمومی حالات میں کمپنی کی ایسی کوئی ذمہ داری نہیں ہے کہ وہ مارکیٹ کی افواہوں کی نگرانی اور تصحیح کرے ، اِلّا یہ کہ وہ افواہیں آئی ایم سی سے متعلق ہوں یا اسٹاک ایکسچینج معلومات کا اظہار طلب کرے جب افواہ سے آئی ایم سی کے حصص میں غیر معمولی حرکت ہورہی ہو۔ عمومی حالات میں ادارہ آئی ایم سی سے غیر متعلقہ افواہوں کے ضمن میں خاموشی کی پالیسی اختیار کرے گا اور اس بات کو یقینی بنانے کے اقدام کرے گا کہ وہ خود افواہوں کا ذریعہ نہ بن رہا ہو۔

This post is also available in: English