حبیب ایجوکیشن ٹرسٹ

انڈس موٹر کمپنی نے حبیب ایجوکیشن ٹرسٹ کے ساتھ اشتراک کیا ہے جس کے تحت حبیب پبلک اسکول، کراچی میں جدید ترین خطوط پر ٹویوٹا جمنازیم قائم کیا گیا ہے۔
جناب اکیو ٹویوڈانے، جو اُس وقت ٹویوٹا موٹر کارپوریشن، جاپان کے ایگزیکٹو نائب صدر تھے (اور موجودہ طور پر ٹویوٹا موٹر کارپوریشن کے صدر ہیں)، اپنے دورئہ پاکستان کے دوران جمنازیم کا افتتاح کیا تھا۔ افتتاحی تقریب کے بعد جناب ٹویوڈا کو جمنازیم کا دورہ کرایا گیا جس میں ان کے ہمراہ رفیق ایم حبیب (چیئرمین،ہاؤس آف حبیب)، علی ایس حبیب (چیئرمین، انڈس موٹر کمپنی) اور انڈس موٹر کمپنی اور حبیب پبلک اسکول کے دیگر افسران موجود تھے۔
اکیوٹویوڈا جاپان کے قومی سطح کے ہاکی کے کھلاڑی بھی ہیں اور انہوں نے اپنی جوانی کے دَور میں پاکستان میں ہاکی کے بین الاقوامی میچز بھی کھیلے ہیں۔ وہ کہتے ہیں، ’’اس طرز کا جمنازیم نوجوانوں کے لیے نہ صرف جسمانی ورزش کا ذریعہ ہوتا ہے بلکہ ان میںمِل جُل کر کام کرنے کی صلاحیت، جسمانی قو ّت اور ذہنی پھُرتی کو پروان چڑھاتا ہے، اور نوجوان مُلک کا مستقبل ہوتے ہیں۔‘‘
۳۰ ملین روپے مالیت کا یہ جدید جمنازیم مُلک میں اپنی نوعیت کا پہلا جمنازیم ہے۔ علی حبیب نے، جو حبیب پبلک اسکول کے ایک ٹرسٹی بھی ہیں،بتایا کہ یہ جمنازیم ۳ ملین ڈالر مالیت کے منصوبے کا ایک حصہ ہے ، اور منصوبے کا مقصد حبیب اسکول کی سہولیات کو وسیع اور بہتر بنانا اور تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے معیار کو بلند کرنا ہے۔