عمومی سوالات (FAQs)

ادارے کا تاریخی پس منظر

سوال 1 ۔ ’’آئی ایم سی‘‘ کیا ہے؟

جواب: آئی ایم سی انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ کا مخفف ہے۔ یہ ٹویوٹا موٹر کارپوریشن، ٹویوٹا ٹوشو کارپوریشن (جاپان) اور اور ہاؤس آف حبیب (پاکستان) کے درمیان ایک جائنٹ وینچر ہے۔
سوال 2 ۔ انڈس موٹر کمپنی کب قائم ہوئی؟
جواب: آئی ایم سی 17 دسمبر 1989 کو انکارپوریٹ ہوئی جبکہ گراؤنڈ بریکنگ تقریب اور مینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح 22 اپریل 1993 ء کو ہوا۔
سوال 3 ۔ اسٹاک کو پبلک کب کیا گیا؟

جواب: 25 مئی 1992 ء

اکاؤنٹنگ اور مالیات

سوال 1 ۔ مالی سال کا اختتام کب ہوتا ہے اور شیئرہولڈرز کی میٹنگ کب ہوتی ہے؟

جواب: مالی اور آپریٹنگ سرگرمیوں کی کلوزنگ تاریخ 30 جون ہے۔ شیئرہولڈرز کا سالانہ عمومی اجلاس (اے جی ایم) عمومًا ہر سال ستمبر میں منعقد ہوتا ہے۔
سوال 2 ۔ تازہ ترین فنانشل اسٹیٹمنٹس سے متعلق معلومات کس طرح حاصل کی جاسکتی ہیں؟

جواب: ہمارے حالیہ کاروباری نتائج کے لیے اِسی page پر Annual رپورٹ سیکشن ملاحظہ فرمائیے۔
سوال 3 ۔ گزشتہ پانچ برسوں کی سیلز اور منافع کی معلومات کس طرح حاصل کی جاسکتی ہیں؟

جواب: کمپنی کی سالانہ رپورٹس کی پی ڈی ایف فائل آن لائن ملاحظہ فرمائیے یا ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

حصص

سوال 1 ۔ اسٹاک ایکسچینج میں آئی ایم سی کی علامت کیا ہے؟

جواب: INDU
سوال 2 ۔ حصص کا ٹریڈنگ یونٹ کیا ہے؟

جواب: قانون کے مطابق ٹریڈنگ یونٹ1 ہے۔
سوال 4 ۔ حصص سے متعلق طریقوں کے بارے میں جاننے کے لئے کس سے رابطہ کیا جائے؟

جواب: شیئر ز کی خرید و فروخت کے لئے اپنے بروکریج ہاؤس سے رابطہ کیجئے۔ حصص سے متعلق طریقوں کے بارے میں سوالات یا گزارشات کے لئے شیئر رجسٹرار سے رابطہ کیجئے، مثلًا پتے یا نام میں تبدیلی، ڈیویڈنڈز کی وصولی کے طریقِ کار کی رجسٹریشن، غیر معمولی حصص کی دوبارہ فروخت، طریقوں کے لئے فارمز کی گزارش، وغیرہ۔
سوال 7 ۔ کیا شیئرہولڈرز کے لئے خصوصی فوائد کا منصوبہ موجود ہے؟

جواب: نہیں، انڈس موٹر کمپنی کی جانب سے شیئرہولڈرز کے لئے خصوصی فوائد کا کوئی منصوبہ موجود نہیں ہے۔
سوال 8 ۔ شیئرہولڈرز کے لئے ڈیویڈنڈز کے اعلان کی تاریخ کیا ہے؟

جواب: عمومی طور پر سال کے اختتام کے ڈیویڈنڈ کا اعلان ماہِ اگست / ستمبر میں، اور عبوری ڈیویڈنڈ کا اعلان ماہِ فروری میں کیا جاتا ہے۔
سوال 9 ۔ کمپنی کے فری فلوٹ حصص کی تفصیل؟

جواب: 12,098,888 بمطابق 31 دسمبر2015 ء

This post is also available in: English