حفاظت کی پالیسی

انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ اپنے تمام ملازمین کو کام کرنے کا محفوظ ماحول فراہم کرنے اور اپنی کاروباری سرگرمیوں سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے اپنے ٹھیکیداروں، فراہم کاروں، فروخت کاروں اور عوام کے تمام ارکان کی حفاظت کو ممکنہ حد تک یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

ادارہ ہر ملازم کی متحرّ ک شرکت ، اور اپنی سرگرمیوں سے منسلک خطرات کی تشخیص کرنے اور انھیں ختم یا کم کرنے کی مسلسل محنت کے عزم کے ذریعے تمام حادثات اور چوٹوں کی روک تھام کی کوشش کرے گا۔

:ہمارا فلسفہ

  • حفاظت ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔
  • تمام حادثات قابلِ روک تھام ہوتے ہیں۔
  • تمام ملازمین کو اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی غیر محفوظ کام یا عمل کو روک دیں، اور
  • کوئی بھی کام اتنا اہم نہیں ہوتا کہ اس کی وجہ سے لوگوں کی حفاظت داؤ پر لگادی جائے۔

انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ میں,

“حفاظت کو ہمیشہ پیداوار پرترجیح دی جائے گی۔”

This post is also available in: English